Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

 
ايڈيٹـر: علی جاويد نقوی  

پاکستان سٹینڈرڈٹائم

وزيراعظم سزا کے خلاف اپيل کريں گے، فردوس عاشق اعوان ڈرون حملوں پر امريکا پاکستان کي بات نہيں سن رہا ،وزير خارجہ وزیراعظم نےجان پوجھ کرعدالت کا مذاق اڑیا،سپریم کورٹ وزیراعظم گیلانی کو عدالت برخاست ہونےتک کی سزاسنائی گئی،سزافوری طورپرپوری ہوگئی وزیراعظم گیلانی فوری طورپرمستعفی ہوجائیں،نوازشریف کا مطالبہ وزیراعظم کی سزاکےخلاف ملک بھرمیں مظاہرے توہین عدالت کیس،وزیراعظم کو سزاسنادی گئی،وزیراعظم کاسزاکےخلاف اپیل کرنےکافیصلہ

تازہ ترین خبریں:

مسلمانوں نےابھی تک خودکوبرطانوی قومی دھارےکاحصہ نہیں بنایا،سعیدہ وارثی

برطانیہ کی پہلی پاکستان نژاد کیبنٹ منسٹر اور کنزرویٹو پارٹی کی چیئرمین بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ نسلی اقلیتں خصوصا ً مسلمانوں نے ابھی تک خود کو برطانیہ کے مجموعی قومی دھارے کا حصہ نہیں بنایا۔ اس مقصد کیلئے ملک کی نسلی اقلیتوں کو زیادہ انگیج کرنا ہو گا۔ وہ بدھ کی سہ پہر ہاؤس آف لارڈز کے ایک کمیٹی روم میں یو آئی سی ایف کے صدر بیرسٹر شہزادہ ایم اے حیات اور برٹش مسلم لائیرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین بیرسٹر عابد حسین کی جانب سے اپنے اور نئے مسلمان ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں منعقد استقبالیہ سے خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب کی صدارت لارڈ نذیر احمد نے کی اور اس سے شیڈو ٹرانسپورٹ منسٹر صادق خان، خالد محمود ایم پی، بیرسٹر شبانہ محمود ایم پی، بیرسٹر یاسمین قریشی ایم پی، انس سرور ایم پی، زیک گولڈ سمتھ ایم پی، راجہ شوکت عزیز بھٹی ایم بی اے اور مہر فیاض ایم بی اے نے بھی خطاب کیا۔ بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا کہ نسلی اقلیتوں کا پارلیمنٹ اور اعلیٰ عہدوں پر پہنچنا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ٹوری پارٹی کا چیئرمین بننا اور اس سے قبل صادق خان کا وزیر ٹرانسپورٹ بننا نسلی اقلیتوں کو برطانوی معاشرے میں انگیج کرنے کی ابتدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کام کا آغاز کر دیا ہے اور ابھی مسلمانوں سمیت نسلی اقلیتوں کو قومی دھارے کا حصہ بنانے کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے اس کے لئے ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم دینا ہو گی۔ انہوں نے اپنے ساتھی ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ ان سب کو کمیونٹی کے لئے مل جل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک منصفانہ معاشرے میں رہتے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ نسلی اقلیتیں بہت جلد وائڈر کمیونٹی کے ہم پلہ ہو کر کام کریں گی۔ انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ انہیں ان کی ذمہ داریاں نبھانے میں مدد دے اور ان کے بارے میں کچھ لکھنے سے پہلے ان سے ضرور پوچھ لے۔ لارڈ نذیر احمد نے بیرونس سعیدہ وارثی کی تقرری اور پارلیمنٹ میں آنے والی نئی مسلمان خواتین کا شاندار الفاظ میں خیرمقدم کیا اور کہا کہ برطانیہ کے مسلمان ارکان پارلیمنٹ پوری برٹش کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہیں ان کے بارے میں یہ تاثر قائم کرنا کہ وہ صرف مسلمانوں کے نمائندے ہیں درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ایم پیز اپنے علاقے کے تمام لوگوں کے نمائندے ہوتے ہیں اور برٹش پارلیمنٹرینز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی معاشرہ ایک عظیم معاشرہ ہے جس میں سب لوگوں کو یکساں طور پر ترقی کے مواقع حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاشرہ لوگوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے اور انہیں عظیم بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس تقریب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم سب برطانوی باشندے ہیں اور مختلف پارٹیوں میں ہونے کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ انہوں نے زیک گولڈ سمتھ ایم پی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ نہ صرف جمائما خان کے بھائی ہیں بلکہ ان کا خاندان پاکستان کا عظیم دوست تصور کیا جاتا ہے۔ صادق خان ایم پی نے کہا کہ انہیں بیرونس سعیدہ وارثی کی اچیومنٹ پر فخر ہے یہ رول ماڈل ہیں اور ان کا وزیر بننا کمیونٹی کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ زیک گولڈ سمتھ ایم پی نے بھی بیرونس وارثی اور پارلیمنٹ میں آنے والی مسلم خواتین کا خیرمقدم کیا۔ بیرسٹر یاسمین قریشی لایم پی نے بیرونس وارثی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گی۔ شبانہ محمود ایم پی نے کہا کہ وہ کمیونٹی کوہیژن کے لئے کام کریں گی۔ خالد محمود ایم پی نے کہا کہ ان کے پارٹی سطح پر اختلافات ہو سکتے ہیں تاہم وہ سعیدہ وارثی، زیک گولڈ سمتھ اور دوسرے ٹوری رہنماؤں کے ساتھ مل کر کمیونٹی کے لئے کام کریں گے۔ راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ انہیں برطانیہ کے سیاسی عمل میں پاکستانیوں کی اس قدر بھرپور شرکت پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انس سرور ایم پی نے کہا کہ کشمیری، فلسطینی اور دنیا بھر کے مظلوموں کو انصاف کی فراہمی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف کشمیر اور فلسطین کے لئے بلکہ اس ملک کے اندر کمیونٹیز میں موجود غربت کے خاتمے کے لئے بھی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی معاشرے میں کسی کونسل، مذہب یا رنگ کی بنیاد پر تعصب کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ بیرسٹر عابد حسین اور شہزادہ ایم اے حیات نے بھی نئے ارکان پارلیمنٹ کا خیرمقدم کیا۔ تقریب میں کیتھ واز ایم پی، بیرونس الدین، مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر زبیر گل، ڈپٹی ہائی کمشنر آصف درانی اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں پروفیسر جاوید اقبال کی طرف سے بیرونس وارثی کو کشمیر پر رپورٹ اور شبانہ محمود، بیرسٹر یاسمین قریشی اور زیک گولڈ سمتھ کو شہزادہ حیات کی جانب سے شیلڈز پیش کی گئیں۔ 
   
 
27مئی2010

برطانیہ
چین
 
 
Powered by A+ eSolutions.com
wwww.urdunewsmag.com