Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

 
ايڈيٹـر: علی جاويد نقوی  

پاکستان سٹینڈرڈٹائم

وزيراعظم سزا کے خلاف اپيل کريں گے، فردوس عاشق اعوان ڈرون حملوں پر امريکا پاکستان کي بات نہيں سن رہا ،وزير خارجہ وزیراعظم نےجان پوجھ کرعدالت کا مذاق اڑیا،سپریم کورٹ وزیراعظم گیلانی کو عدالت برخاست ہونےتک کی سزاسنائی گئی،سزافوری طورپرپوری ہوگئی وزیراعظم گیلانی فوری طورپرمستعفی ہوجائیں،نوازشریف کا مطالبہ وزیراعظم کی سزاکےخلاف ملک بھرمیں مظاہرے توہین عدالت کیس،وزیراعظم کو سزاسنادی گئی،وزیراعظم کاسزاکےخلاف اپیل کرنےکافیصلہ

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ میں القدس ریلی پر حملہ امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی صیہونی سازش ہے، حماس 

دمشق (اردونیوزمیگزین رپورٹ ) اسلامی تحریک مزاحمت ”حماس“ نے جمعتہ الوداع کے موقع پر بلوچستان میں القدس سے یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی پر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ دمشق میں حماس کے میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری ایک تازہ بیان میں کہا گیاہے کہ حماس پاکستان کے شہر کوئٹہ میں جمعتہ الوداع کو دفاع القدس کیلئے نکالی گئی ریلی پر حملے کو ایک مجرمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حماس کو ریلی پر حملے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرا دکھ ہے۔حماس نے پوری مسلم امہ پر زور دیا کہ وہ فرقہ وارانہ فسادات سے خود کو بچاتے ہوئے اسلام کے جھنڈے تلے متحد ہوجائے، بالخصوص فلسطین، مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں، یہ پوری مسلم امہ کا اجتماعی مسئلہ ہے، اس کے حل کیلئے عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا۔
 

ایران
سعودی عرب
عرب دنیا
مشرق وسطی
افغانستان
کرغیزستان
ترکی
فلسطین
مسلم ممالک
حماس
 
 
Powered by A+ eSolutions.com
wwww.urdunewsmag.com