Content on this page requires a newer version of Adobe Flash Player.

Get Adobe Flash player

 
ايڈيٹـر: علی جاويد نقوی  

پاکستان سٹینڈرڈٹائم

وزيراعظم سزا کے خلاف اپيل کريں گے، فردوس عاشق اعوان ڈرون حملوں پر امريکا پاکستان کي بات نہيں سن رہا ،وزير خارجہ وزیراعظم نےجان پوجھ کرعدالت کا مذاق اڑیا،سپریم کورٹ وزیراعظم گیلانی کو عدالت برخاست ہونےتک کی سزاسنائی گئی،سزافوری طورپرپوری ہوگئی وزیراعظم گیلانی فوری طورپرمستعفی ہوجائیں،نوازشریف کا مطالبہ وزیراعظم کی سزاکےخلاف ملک بھرمیں مظاہرے توہین عدالت کیس،وزیراعظم کو سزاسنادی گئی،وزیراعظم کاسزاکےخلاف اپیل کرنےکافیصلہ

تازہ ترین خبریں:

 انڈین سپرسٹارزشاہ رخ خان اورسیف علی خان کی آئی ایس آئی کےاعلی ترین افسران سےرشتہ داریاں

کراچي…اردونیوزمیگزین رپورٹ ۔۔۔۔بھارتي اخبار ’ٹائمز آف انڈيا‘ کے مطابق بالي وڈ سٹار شاہ رخ خان کي پاکستاني خفيہ ايجنسي آئي ايس آئي کے نئے سربراہ ليفٹيننٹ جنرل ظہير الاسلام سے دور کي رشتہ داري ہے. شاہ رخ خان کي والدہ لطيف فاطمہ شاہ نواز خان کي لے پالک بيٹي تھي جو ظہير الاسلام کے چچا ہيں. اس وقت آئي ايس آئي ميں ڈپٹي ڈائريکٹر جنرل ميجر جنرل اسفند يار علي خان پٹوڈي بالي وڈ اسٹار سيف علي خان کے چچا ہيں. اخبار کے مطابق ليفٹيننٹ جنرل ظہير الاسلام انڈين نيشنل آرمي کے ہيرو شاہ نواز خان کے بھتيجے ہيں اور انہي کي وجہ سے بالي وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ ان کي ايک کمزور تعلق داري بھي ہے. بھارتي اخبار نے پاکستاني تجزيہ کار کے حوالے سے بتايا کہ ظہير الاسلام کے والد نے پاک آرمي ميں بريگيڈيئر کي حيثيت سے خدمات انجام ديں جب کہ چندر بوس کي قيادت ميں انڈين نيشنل آرمي ميں شاہ نواز خان ميجر جنرل تھے اور وہ ظہير الاسلام کے والد کے چچا ہيں. شاہ نواز کے ايک بيٹے تقسيم ہند کے وقت پاکستان منتقل ہوگئے جب کہ ايک بيٹے محمو د نواز نے بھارت ميں ہي قيام کيا اور آرمي ميں کرنل کے عہدے تک پہنچے. بالي ووڈ کي کئي سائٹس کے مطابق شاہ رخ خان کي والدہ لطيف فاطمہ شاہ نواز خان کي لے پالک بيٹي تھي . اخبار کے مطابق يہ بات يقيني نہيں ہے کہ وہ کبھي شاہ نواز سے ملے ہوں ان کا انتقال 1983ئميں ہوگيا تھا. اخبار کے مطابق کچھ ميڈيا رپورٹوں ميں کہا گيا ہے کہ بالي وڈ اسٹار سيف علي خان کے چچا ميجر جنرل اسفند يار علي خان پٹوڈي اس وقت آئي ايس آئي ميں ڈپٹي ڈائريکٹر جنرل کے عہدے پر ہيں.

 


 

 


 

شاہ رخ ، کاجل اور کرن جوہر نے فلم فیئر ایوارڈحاصل کرلیا  


 
 
  
 
 ممبئی ... بالی وڈ کی فلم مائی نیم از خان نے بہترین اداکار ، بہترین اداکارہ اور بہترین ڈائریکٹر کے فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرکے دھوم مچادی ۔ تاہم بہترین فلم کا ایوارڈ دبنگ کو ملا ۔ چھوٹے بجٹ کی فلم اڑان نے آٹھ فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا ۔فلم فیئرایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب ممبئی میں ہوئی جس کی میزبانی رنبیر کپور اور عمران خان نے کی ۔ تقریب میں بالی وڈ کی نامور شخصیات موجود تھیں ۔ فلم مائی نیم از خان میں شاندار اداکاری پر شاہ رخ خان نے بہترین اداکار اور کاجول نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا ۔ اسی فلم کے ہدایت کار کرن جوہر کو بہترین ڈائریکٹر کے ایوارڈ کے حق دار ٹھہرایا گیا ۔ تاہم بہترین فلم کا ایوارڈ سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم دبنگ کے حصے میں آیا ۔ اسی فلم کی ہیروئن سوناکشی سنہا نے بیسٹ ڈیبیو ایکٹرس کا ایوارڈ بھی حاصل کیا ۔فلم عشقیہ کے گانے” دل تو بچہ ہے جی “ نے راحت فتح علی خان کو بہترین گلوکار کا فلم فیئرایوارڈ جتوادیا ۔ اس فلم میں شاندار اداکاری پر ودیا بالن کو کریٹکس کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا ۔ بات ہو ڈانس کی تو منی ناکام رہی لیکن شیلا کی جوانی ایوارڈ لے اڑی ۔ تیس مار خان کے گانے شیلا کی جوانی پر بہترین کوریو گرافر کا ایوارڈ فرح خان کو ملا ۔ البتہ منی بدنام ہوئی پر بہترین سونگ کمپوزر کا ایوارڈ للت پانڈے نے حاصل کرلیا ۔ لیکن فلم فیئر ایوارڈ میں معمولی بجٹ سے بنائی گئی فلم اڑان نے 8 ایوارڈ حاصل کرکے سب کو حیران کردیا ۔ بہترین معاون اداکار ، بہترین اسٹوری اور بہترین بیک گراؤنڈ میوزک سمیت کریٹکس کی بہترین فلم اور کریٹکس کے بہترین ڈائریکٹر کے ایوارڈز بھی اڑان نے حاصل کئے ۔ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو فلم انڈسٹری میں40 سال اور مادھوری ڈکشٹ کو 25 سال مکمل ہونے پر خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا، جبکہ مناڈے کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا ۔
 
 پریٹی زینٹا کی 36ویں سالگرہ

ممبئی …بالی ووڈ کی ڈمپل کوئین پریٹی زینٹا نے 31جنوری 2011ءکو اپنی36ویں سالگرہ منائی ۔31جنوری1975کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملامیں پیدا ہونے والی پریٹی نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز1998میں فلم "دل سے'میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے کیا اور ہیروئن کی حیثیت سے انکی پہلی فلم"سولجر"باکس آفس پر بیحد کامیاب رہی۔اس کے بعد پریٹی نے"کیا کہنا"،"مشن کشمیر"،"دل چاہتا ہے"،"چوری چوری چپکے چپکے"،"کوئی مل گیا"،"کل ہونا ہو"،"ویر زارا"،"سلام نمستے"،"کرش"،"کبھی الوداع نہ کہنا" سمیت کئی ہندی ،تیلگو،پنجابی اور ایک انگلش فلم میں کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔بالی ووڈ میں اپنا کیرئیر کامیابی سے ہمکنار کرنے والی پریٹی زینٹا فلموں کے علاوہ اپنے سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا کیساتھ وہ آئی پی ایل کی ٹیم Kings XI Punjabکی مشترکہ مالکن بھی ہیں۔واضح رہے کہ آجکل پریٹی ایک نجی ٹی وی چینل پر رئیلٹی شو" گنیز ورلڈ ریکارڈ اب انڈیا توڑے گا "کی میزبانی بھی کررہی ہیں ۔  
 
 
 


فلم" تیرے بن لادن" کی بھارت میں کامیاب بزنس کےبعدامریکہ میں نمائش 


بھارتی سنیماگھروں میں سات ہفتے تک دھوم مچانے کے بعد پاکستانی ہیرو علی ظفرکی مزاحیہ فلم "تیرے بن لادن "اب امریکا میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔

نیویارک میں فرائیرزکلب کامیڈی فلم فیسٹیول شروع ہونے جارہا ہے جس کی افتتاحی فلموں میں تیرے بن لادن بھی شامل ہے۔ بھارت میں اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور سات ہفتے تک کوئی سنیما گھر ایسا نہیں تھا جس کے باہر ہاوٴس فل کا بورڈ نہ ٹانگا گیا ہو۔ بھارتی فلمی حلقے تو مزید ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے اسے سال دوہزار دس کی بہترین کامیڈی فلم قرار دے رہے ہیں۔

تاہم پاکستانی ہیرو ہونے کے باوجود پاکستان میں اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ پابندی کی بڑی وجہ فلم میں القاعدہ رہنما اسامہ بن کاکردار ہے۔حکام کو خدشہ تھا کہ اگر یہ فلم پاکستان میں ریلیز ہوئی تو انتہاپسند اسے نشانہ بناسکتے ہیں۔

فرائیرزکلب دراصل ایک فلمی انسٹی ٹیوٹ ہے جو انیس سو چار میں قائم ہوا تھا اور تب سے اب تک یہ باقاعدہ ممبرشپ کے تحت کام کررہا ہے۔ مارکس برادرز، فرانک سناترا اور بل کرسٹل جیسی عظیم ہستیاں کلب کی رکن ہیں۔اس بار فیسٹیول میں جیری لوئس کو لائیو ایچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔

" تیرے بن لادن "کے لئے یہ اعزاز قرار دیا جارہا ہے کہ اس بار اس فیسٹیول کا آغاز اسی فلم سے ہوگا۔ ایسا بہت ہی کم ہوا ہے جب بھارتی فلموں کو اس کے افتتاحی شو کے لئے منتخب کیا گیا ہو۔

فلم کے ہدایت کار ابھی شیک شرما ہیں جبکہ ہیرو کا کردار پاکستانی اداکار علی ظفر نے ادا کیا ہے ۔ یہ دو نوں شخصیات خود بھی فیسٹیول میں موجود ہوں گی۔

فلم میں علی ظفر کی اداکاری کو سراہاجارہا ہے اور ان کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے کئی بڑے بھارتی ڈائریکٹرز و پروڈیوسرز نے علی ظفر کو اپنی نئی فلموں میں اداکاری کی دعوت دی ہے
 


عامرخان دھوبی گھاٹ میں دلیپ کمارکاکرداراداکرینگے۔

ممبئی…بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان اپنی اہلیہ کرن راؤ کی زیر ہدایت بننے والی فلم ’دھوبی گھاٹ‘ میں دلیپ کمار کا کردار ادا کریں گے جو یوسف خان نے کئی دہائیوں پہلے فلم ’مدھومتی‘ میں ادا کیا تھا ۔اپنی نئی آنے والی فلم” عکس بندی میں مصروف عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم کے ساتھ اپنی اہلیہ کی فلم”دھوبی گھاٹ“ پربھی خصوصی توجہ دیں گے۔ذرائع نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ عامرخان نے فلم ”مدھومتی“ میں دلیپ کما ر پر فلمائے ہوئے گانے”دل تڑپ تڑپ کے کہہ رہا ہے آ بھی جا “کے حقوق خرید لیے ہیں جس پروہ اپنی فلم”دھوبی گھاٹ“میں پرفارم کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عامر خان اپنی فلم میں اس گانے کو ایک الگ انداز میں پیش کریں گے۔واضح رہے کہ1958میں ریلیز ہونے والی فلم ”مدھومتی“کا یہ گانا لتامنگیشکر اورمکیش نے گایا تھا۔


  ابھیشیک اور ایشوریا رائے کی نئی فلم ’راون

اردونیوزمیگزین 23جون 2010
  ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی نئی فلم ’راون’ ریلیز کے پہلے ہفتے میں باکس آفس پر کچھ خاص کمال دکھانے میں ناکام رہی ہے۔  تاہم فلم میں پہاڑ کی 80 فٹ اونچائی سے سمندر کی گہرائی میں کودنے کے ایک منظر کو لے کر اٹھے تنازع کے سبب فلمسازمنی رتنم کی فلم راون خبروں میں ضرور ہے۔

جی ہاں فلم راون کی تشہیر کے دوران ہیرو ابھیشیک نے میڈیا کو یہ بیان دیا تھا کہ پہاڑ کی اونچائی سے سانس تھم جانے والی خطرناک چھلانگ لگانے کے لیے انھوں نے کسی باڈی ڈبل کا سہارا نہیں لیا بلکہ وہ سین خود کیا ہے۔  مگر بینگلور شہر سے تعلق رکھنے والے ڈائیوِنگ چیمپیئن ام ایس بلرام نے جونیئر بچن کے اِس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عوام کو فلم کی جانب راغب کرنے کے لیے راون کی تشہیر کے دوران اس سین کو ٹیلی ویژن پر بار بار دکھایا گیا تھا۔

قومی سطح کے سابق ڈائیونگ چیمپیئن بلرام کے مطابق فلم راون میں سمندر میں جان لیوا چھلانگ لگانے کے منظر کو انہوں نے انجام دیا ہے اور اِس کے لیے انہیں معاوضہ بھی دیا گیا تھا۔  بلرام نے مزید کہا کہ وہ کسی تنازعہ میں نہیں پڑنا چاہتے اور وہ منی رتنم اور ابھیشیک کی بہت عزت کرتے ہیں تاہم یہ کہنا غلط ہوگا کہ فلم کا یہ اسٹنٹ سین خود ابھیشیک نے کیا ہے۔

فی الحال ابھیشیک یا فلم راون کے ہدایت کار منی رتنم اس پورے معاملے پر اپنا کوئی بھی ردعمل دینے سے گُریز کررہے ہیں۔

فلم انڈسٹری کے ماہرین کا خیال ہے کہ اگر گذشتہ جمعہ کے دن تامل اور ہندی زبان میں ریلیز ہوئی فلم راون نے آنے والے دنوں میں بہتر کاروبار نہیں کیا تو فلم کو ڈسٹری بیوٹ کرنے والی کمپنی ریلائنس بِگ پکچرز کو کم سے کم 50 کروڑ روپیے کا نقصان ہوسکتا ہے۔

عالمی سطح پر فلم راون کو   2,200 سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔



فلم ‘تھری ایڈیئٹس’ کتابی شکل میں

 
 ‘دی اورِیجنل اسکرین پلے’ کے نام سے بالی وڈ کی سپرہٹ فلم ‘تھری ایڈیئٹس ’کی کہانی کو کتابی شکل دے کرممبئی کے سنیمابینوں کے سامنےپیش کیا گیا۔

  اِس موقع پر ہونے والی تقریب میں فلم کے ہدایت کار راجو ہیرانی، فلمساز ودھو ونود چوپڑا، شرمن جوشی، آر مادھون اور کرشمہ کپور موجود تھیں۔  ساتھ ہی،  فلم کے ہیرو عامر خان کی غیرموجودگی سبھی کے لیے حیران کُن تھی۔  اِس کتاب کو صحافی سمرتی کِرن نے لکھا ہے۔
فلمساز چوپڑا نے کتاب کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ بالی وڈ میں ہرسال تقریبا آٹھ سو فلمیں ریلیز ہوتیں ہیں،  اِس کے باوجود کسی بھی پرانی فلم کی اسکرپٹ دستاویزی شکل میں موجود نہیں ہے۔

چوپڑا کے مطابق فلم تھری ایڈیئٹس پر مبنی کتاب میں فلم کی کہانی، مکالمےاورابھی تک منظر پر نہ آنے والی  تصویریں موجود ہیں۔  اِس کے علاوہ فلم کو بنانے کے دوران ہونے والے  ہر چھوٹے بڑے واقع کا تذکرہ  ‘دی اورِیجنل اسکرین پلے’  کتاب میں کیا گیا ہے۔

چوپڑا نے مزید کہا کہ وہ بہت جلد ماضی کے عظیم فلمساز گرودت کی سپرہٹ فلمیں چودہویں کا چاند، کاغذ کے پھول اور صاحب بی بی اور غلام کو دستاویزی شکل دینے کے لیے کام شروع کردیں گے۔

 بالی وڈکی حسین ترین اداکارہ اور سابق مس ورلڈایشوریہ رائے نے ہالی وڈکے ٹاپ اسٹاربراڈیٹ کے مقابل کردار ادا کرنے سے انکارکردیاہے۔ ایشوریہ راے نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ انہیں غیر ملکی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوتی رہتی ہیں لیکن وہ ان کوقبول نہیں کرسکتی کیونکہ وہ اپنے پروگرام کے مطابق فلمیں بناتے ہیں جبکہ ان کے اپنے شیڈول ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اپنا ایک اندازہے وہ محض مغربی فلموں میں کام کرنے کے لیے ان میں تبدیلی نہیں کرسکتیں۔36 سالہ اداکارہ نے براڈیٹ کے ساتھ فلمTROYمیں کام کرنے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ وہ اس فلم میں کرداراداکرنے کے معاملے میں خودکوتیار نہیں کر پائیں۔ اس سے قبل ایشوریہ رائے فلم "HAN COCK" اور "SEVEN POUND" میں کام کرنے سے بھی انکارکر چکی ہیں۔ ان کا رویہ بین الاقوامی فلمسازوں کے ساتھ خاصا سخت ہے۔   
 


عمران ہاشمی ابراہم داؤدکےکردارمیں
 

بالی وڈکے اداکارعمران ہاشمی آنے والی فلم "Once Upon A Time In Mumbai" میں ابراہیم داؤدکاکردارادا کریں گے۔ یہ فلم حاجی مستان کے پس منظر میں بنائی جارہی ہے۔گوکہ عمران اورداؤد ابراہیم میں مشابہت بہت ہے۔ تاہم وہ کئی وجوہ کی بنا پر ان کا کردار بخوبی ادا کریں گے گوکہ ایک انڈر ورلڈ کا ڈان کا رول کرنا آسان بات نہیں ہے جو حاجی مستان کے ایک فرشتے کی حیثیت رکھتا تھا اور بعد میں بالادستی کی جنگ میں ملوث ہوگیا۔ ان دنوں عمران ہاشمی داؤد ابراہیم کا کردار ادا کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں بلکہ ان سے مشابہت کے لیے بھی کوشاں ہیں اور اس جیسا بننے کے لیے میک اپ کے علاوہ اپنی حرکات و سکنات بھی اسی ہی جیسی کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں۔ وہ اس سلسلے میں70 کے دھائی کے فیشن کی کاپی بھی کررہے ہیں وہ اس کی باڈی لینگویج کا مطالعہ بھی کررہے ہیں اور ان جگہوں پر جارہے ہیں جہاں داؤد جایاکرتاتھا۔
 

 
 
Powered by A+ eSolutions.com
wwww.urdunewsmag.com