الماٹی میں فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ

ہمارے ذرائع کے مطابق

الماٹی میں فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہونے کے باعث 4 فوجی ہلاک ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازغستان کے شہر الماٹی میں فوجی طیارہ این-26 لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں
4 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوجی طیارہ دارالحکومت نور سلطان سے الماٹی پہنچا تھا جہاں لینڈنگ کے وقت جہاز سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا اور رن وے کے بالکل آخر میں جہاز تباہ ہو گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کہ گئی
جب کہ حادثے کی وجہ کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا۔
حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں