امریکی بحری بیڑے کی بغیر بتائے بھارتی حدود میں مشقیں، مودی سرکار منہ دیکھتی رہ گئی

امریکی کندھوں پر سوار ہو کر علاقہ میں حکمرانی کا بھارتی خواب چکنا چور ہو گیا،
امریکہ کے ساتویں بحری بیڑے نے بتائے بغیر ہی بھارتی حدود میں مشقیں کر دیں،
مودی سرکار منہ دیکھتی رہ گئی،
مودی سرکار کو واشنگٹن سے رابطہ کرنا پڑ گیا۔

امریکا سے دوستی کے گھمنڈ میں,
ہر قانون کو پامال کرنے والے کو پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، امریکا نے بھارت کو اس کی اوقات یاد دلا دی،
یو ایس نیوی نے بحرِ ہند میں بھارت کے خصوصی اقتصادی زون میں مشقیں کیں۔
واشنگٹن نے اس سے پہلے انڈیا کو بتانا بھی گوارہ نہ کیا۔

امریکہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے مشقیں کرنے کا حق بھی حاصل ہے اور آزادی بھی۔

ساتویں بحرِی بیڑے نے اس کارروائی کی انجام دہی کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق قرار دیا ہے۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام آپریشنز بین الااقوامی قانون کے مطابق کئے گئے،
جہاں بھی قانون کی اجازت ہو گی, امریکی جہاز جائیں گے اور کارروائی کریں گے۔
ایسا انھوں نے پہلے بھی کیا ہے اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔

امریکی مشقوں کے بعد مودی سرکار تلما کر رہ گئی،
شرمندگی کے مارے واشنگٹن سے رابطہ کیا اور بھارتی مؤقف سے آگاہ کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں