انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ISPR)

پاکستان آرمی کا یہ ادارہ 1949ء میں بنایا گے جسکا بنیادی مقصد فوج اور عوام کے درمیان رابطے کا کام ہے…یہ ادارہ پاکستان فورسز کی طرف سے میڈیا کو بھی بریفنگ دیتا ہے اور اسکے ڈائریکٹر جنرل مسلح افواج کے سرکاری ترجمان کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے ہیں…یہ ادارہ ملکی و غیر ملکی ہر قسم کے پاکستان اور پاکستان فورسز کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں اور جعلی خبروں کے ذریعے انتشار پھیلانے والے عناصر کا بھی تدارک کرتا ہے ساتھ ساتھ افواج پاکستان کے لئے محبّت اور قومی یکجہتی کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے…
اسکے علاوہ فوجی مشقوں, ہتھیاروں سے متعلق خبریں , تقرری و تبادلے , مسلح افواج کے سربراہان کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں سمیت تمام فوجی امور پر میڈیا و عوام کو آگاہ رکھتا ہے….پاکستان آرمڈ فورسز کے متعلق ڈرامہ اور فلم سازی کرنے والوں کی معاونت بھی کرتا ہے اور خود بھی ایسی پروڈکشن کرتا ہے…

پروڈکشنز

اب تک کی کچھ مشہور پروڈکشنز یہ ہیں
بریو چارلی ٹیلی ویژن سیریز
شارپر ٹیلی ویژن ڈرامہ
ایئر فورس اے آر وائی ڈیجیٹل سیریز
غازی شہید تھرل ڈرامہ پی ٹی وی
وار ایکشن فلم
دا گلورئیس ریزالو ڈاکومنٹری فلم
اک تھی مریم بائیوگرافیکل ٹیلی وژن فلم
شیر دل فلم
عہدِ وفا ڈرامہ

سربراہان

شعبہ تعلقاتِ عامہ کا سربراہ موجودہ دور میں میجر جنرل کے عہدے کا آرمی آفیسر تعینات کیا جاتا ہے جو کہ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر کام کرتا ہے لیکن ماضی میں اس عہدے پر مختلف رینک کے آرمی آفیسر کام کر چکے ہیں … آئیے جائزہ لیتے ہیں…

🍁کرنل شہباز خان 1949 سے 1952
🍁کموڈور مقبول حسین 1952 سے 1965
🍁کرنل ضیاء الدین احمد سلہری 1965 سے 1966
🍁لیفٹیننٹ کرنل مسعود احمد 1966 سے 1967
🍁برگیڈئیر عبد الرحمٰن صدیقی 1967 سے 1973
🍁برگیڈئیر فضل الرحمٰن 1973 سے 1977
🍁برگیڈئیر تفضٌل حسین صدیقی 1977 سے 1985
🍁برگیڈئیر صدیق سالک 1985 سے 1988
🍁میجر جنرل ریاض اللّه 1988 سے 1991
🍁میجر جنرل جہانگیر نصر اللّه 1991 سے 1993
🍁میجر جنرل خالد بشیر 1993 سے 1994
🍁برگیڈئیر اقبال 1994 سے 1995
🍁میجر جنرل سلیم اللّه 1995 سے 1998
🍁برگیڈئیر غضنفر علی 1998 سے 1998 (ایک ماہ)
🍁میجر جنرل راشد قریشی 1998 سے 2003
🍁میجر جنرل شوکت سلطان خان 2003 سے 2007
🍁میجر جنرل وحید ارشد 2007 سے 2008
🍁میجر جنرل اطہر عبّاس 2008 سے 2012
🍁لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ 2012 سے 2016
🍁میجر جنرل آصف غفور 2016 سے 2020
🍁میجر جنرل بابر افتخار 2020 سے تاحال…

پاکستان کا یہ ادارہ پاکستان آرمی اور عوام کو قریب کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جسکا برملا اعتراف بھارت سمیت کئی ممالک کی افواج کر چکی ہے
وطن کی سلامتی کو سرِ فہرست رکھنا ہی پاکستان آرمی اور عوام کو قریب لاتا ہے اور یہی محبّت کسی بھی فوج کو کو نا قابل تسخیر بناتی ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں