ایل ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا113واں اجلاس

شہر میں صفائی کے حوالے سے بڑے فیصلے۔914سے زائدنئی مشینری خریدنے کی منظوری
سیکنڈری کلیکشن کرنے کے لیے3سالہ معاہدہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (حامد صدیق انجم) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 113ویں اجلاس کا انعقاد مرکزی دفتر میں ہوا جس کی سربراہی بیرسٹر عامر ظفر نے کی جبکہ دیگر اراکین میں سیکٹری لوکل گورنمنٹ نور الامین مینگل،ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر کرامت اللہ چوہدری، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کی صفائی کے حوالے سے بڑے اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں 14 ایجنڈے منظوری کے لیے پیش کیے گئے جن میں لاہور شہر کی صفائی کے لیے 3ارب 86 لاکھ سے زائد کی اضافی مشینری کی خریداری کی منظوری دی گئی۔پرائمری کولیکشن کے لیے اضافی مشینری ترجیحی بنیادوں پر خریدی جائے گی جبکہ سیکنڈری کولیکشن کے لیے 3سال کا معاہدہ کرنے کی منظوری دی گئی۔ دیگر فیصلوں میں ارفعہ کریم ٹاور کے قریب عارضی کولیکشن پوائنٹ کو ختم کرکے پارک میں تبدیل کرنا،ادارے کی مکینیکل صلاحیت بڑھانے،ایل ڈبلیو ایم سی کے کوڑے سے کھاد تیار کرنے کے پلانٹ کو بحال کرنا،شہر کی صفائی کے لیے سینیٹیشن فیس مختص اور وصول کرنے کا فیصلہ، 50کروڑ روپے کے 6ہزار نئے کنٹینرز خریدنے کی منظوری،1کروڑ روپے کی مد میں دس ہزار یونیفارم خریدنے کے ساتھ تین ہزار سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔سیکریٹری بلدیات نوراالامین مینگل نے ایجنڈے کے نکات کو واضع کرتے ہوئے بتایا کہ ادارہ ایک نئے عزم اور جدید تکنیک کے ساتھ بہت جلد شہریوں کو صفائی کا ایک موثر نظام دینے جا رہا ہے اس امر کو یقینی بنانے کے لیے طویل المیعاد معاہدے کرنے پر غور کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں سیکنڈری ویسٹ کلیکشن کے چھ ماہ کے عبوری معاہدے کے بجائے تین سالہ معاہدے کیے جا رہے ہیں۔ سکینڈری ویسٹ کلیکشن کے مختصر مدت کے معاہدے بھی صفائی ستھرائی کی صورتِ حال کی خرابی کا سبب بن رہے تھے اس مسئلے کے حل کے لیے تین سالہ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔رواں ماہ میں کیے جانے والے معاہدے کے زریعے اضافی مشینری کی دستیابی کو یقینی بنیا گیا اور ادارہ جو روزانہ کی بنیاد پر1500سے 2000ٹن کوڑا اٹھا رہا تھا اب روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ 6500 ٹن شہر سے اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ بہترین صفائی کی سہولیات کو یوینی بنانے کے لیے درکار اضافی مشینری پر تقریباً چار ارب کی لاگت آئے گی جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کر لی گئی ہے نو سو سے زائد آپریشنز وہیکلز جلد از جلد خرید لی جائے گی۔ ٹرانسفر سٹیشن کے گرد چار دیواری کی منظوری دے کر شہریوں کو تعفن اور گندگی کے پھیلاؤ سے بچانے کی حکمتِ عملی بنائے گئی ہے۔ مزید تجاویز جو منظور کی گئی ان میں ایک سو دس ارب کے طویل مدتی پلان کی لاگت کو کم کرنے کے لیے مشینری کو لوکل کنٹریکٹرز سے بنوانے،جدید ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے پلان پر کام کرنے کی حکمتِ عملی پیش کی گئی ہے۔ ادارے میں کرپشن اور گھوسٹ ملازمین کے بارے میں ہونے والے چہ مگوئی کے اعتراضات کو دور کرنے کے لیے ویجلینس ونگ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جن کے رپورٹنگ سسٹم سے تمام کرپٹ عناصر جو کسی بھی قسم کی کرپشن میں ملوث ہو گے انہیں نہ صرف بے نقاب کیا جائے گا بلکہ نوکری سے فارغ کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید براں سوشل موبلائز رٹیموں کی مدد سے مختلف مکتبہ فکر اور عام شہریوں میں آگہی مہم کے ذریعے شعور بھی پیدا کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی جانب سے سات سالہ پلان کے پروکیورمنٹ پراسس کے لیے لیگل کنسلٹنٹ رکھنے کی تجویز بھی دی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں