بزدار حکومت کا صوبے میں ریلیف دینے کے لئے بڑے اقدامات

ہمارے ذرائع کے مطابق لاہور بزدار حکومت کا صوبے میں گڈ گورننس اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لئے بڑے اقدامات
وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر مختلف دیہات میں اراضی کی فرد اور انتقال کی سہولت فراہم کر دی گئی
بورڈ آف ریونیو نے 107 دیہی مراکز مال کو فعال کر دیا ہے – عثمان بزدار
شہریوں کو اراضی کی فرد اور انتقال کی سہولت دیہات کی سطح پر ملے گی – عثمان بزدار
وزیر اعلی عثمان بزدار کی 700 مزید دیہی مراکز مال کو رواں ماہ کے اختتام تک فنکشنل کرنے کی ہدایت
رواں برس کے آخر تک پورے صوبے میں 8000 دیہی مراکز مال فعال کر دیئے جائیں گے – عثمان بزدار
اس اقدام سے شہریوں کو اراضی کی فرد اور انتقال کے حصول میں بے پناہ آسانی ملے گی- عثمان بزدار
میں اضلاع کے دورے کے دوران دیہی مرکز مال کا بھی وزٹ کروں گا- عثمان بزدار
صوبے کے دور دراز علاقوں میں اراضی ریکارڈ کے لئے 20 موبائل یونٹ فنکشنل ہیں – عثمان بزدار
مزید 20 موبائل اراضی یونٹ بھی جلد فعال ہو جائیں گے – عثمان بزدار
62 ہزار فردوں کا آن لائن اجراء کیا گیا ہے – عثمان بزدار
144439 ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کرائی گئی ہے – عثمان بزدار
واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت تقریبا 425 ارب روپے بنتی ہے – عثمان بزدار
وزیر اعلی عثمان بزدار کی سرکاری اراضی کی شفاف طریقے سے نیلامی کی ہدایت
سرکاری اراضی کو قواعد و ضوابط کے مطابق جلد نیلام کیا جائے – عثمان بزدار
بورڈ آف ریونیو میں ون ونڈ وپراپرٹی رجسٹریشن سسٹم کا اجراو کیا گیا ہے – عثمان بزدار
ون ونڈ و پراپرٹی رجسٹریشن سسٹم کے تحت 9 سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں – عثمان بزدار
اس پروگرام کا دائرہ کار ضلع کی سطح تک بڑھایا جائے گا- عثمان بزدار
وزیر اعلی عثمان بزدار کی پروگرام کو 3 ماہ کے اندر تحصیل کی سطح تک بڑھانے کی ہدایت
807 مواضعات میں ڈیجیٹل گرداوری کا آغاز کر دیا ہے – عثمان بزدار
صوبے میں نمبر داری سسٹم کو دوبارہ فعال کیا ہے – عثمان بزدار
بورڈ آف ریونیو شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے بہترین انداز میں کام کر رہا ہے – عثمان بزدار
وزیر اعلی عثمان بزدار کی بورڈ آف ریونیو کے پروگرامز کے اہداف کو ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
بورڈ آ ف ریونیو کی کارکردگی اورعوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اصلاحات کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا
سینئر ممبر بورڈآف ریونیوکی محکمے میں کی جانے والی اصلاحات کے بارے میں بریفنگ
چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری اطلاعات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ، اور اعلی حکام کی اجلاس میں شرکت

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں