بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنےوالوں کے ہونگے چالان

سی ٹی او لاہور کی بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کو چالان ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت،

سی ٹی او لاہور کی تمام ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی کروانے کی ہدایت،

بغیر ماسک شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس دفاتر اور کاغذات واپسی سنٹرز میں نہ آنے دیا جائے،

لاہور: ماسک نہ پہننے والے موٹرسائیکل اور کار سواروں کے چالان ہوں گے ۔ سی ٹی او لاہور

لاہور: پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس اوپیز پر عمل نا کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے ۔ سید حماد عابد

لاہور، چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، سید حماد عابد

لاہور، کار میں بغیر ماسک ایک فرد کا چالان نہیں کیا جائے گا ۔ سید حماد عابد

لاہور، دو یا دو سے زائد افراد کےلئے ماسک ضروری ہے ۔ سی ٹی او

لاہور، موٹرسائیکل پر سنگل سوار ہونے کی صورت میں چالان نہیں کیا جائے گا ۔ سی ٹی او لاہور

لاہور، شہریوں کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، سید حماد عابد

لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 01 لاکھ 65 ہزار گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری،

لاہور، پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 مقدمات بھی درج،

لاہور، 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1171 گاڑیاں بھی بند کیں گئیں ہیں،

لاہور، 01 لاکھ 16 ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے

22260 رکشوں، 10 ہزار سے زائد کاروں کو چالان ٹکٹ جاری،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں