بورےوالا۔چرمین خدمت انسانیت ویلفیئر سوسائٹی چک نمبر 329 جناب قیصر منظور سلہریا

بورےوالا۔چرمین خدمت انسانیت ویلفیئر سوسائٹی چک نمبر 329 جناب قیصر منظور سلہریا نے کہا ہے کہ فلاح وبہبود کے کام اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ ہیں ہمیں نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔اللہ تعالی اس کا دنیا اور آخرت میں اجر دیتا ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت اللہ کی توفیق سے کی جاتی ہے جن لوگوں کو اللہ پاک توفیق دیتا ہے وہ ناصرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی اللہ کا قرب حاصل کرتے ہیں۔ غریب نادار اور بے سہارا لوگ صاحب ثروت لوگوں کی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں اللہ پاک جو دولت انسان کو عطا کرتا ہے اسکا کچھ حصہ اسکے بندوں کی خدمت پر صرف کرنے سے آپکی دولت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار۔ خدمت انسانیت ویلفیئر سوسائٹی چک نمبر329 ای بی کے زیر اہتمام غریب گھروں میں آٹا تقسیم کرنے سے پہلے ۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں