بھارت میں کرونا کی بڑی تباہیاں

پاکستانیوں خدارا اپنے اور اپنے گھر والوں کا خیال کریں
یہ بھارت ہے اور کرونا کے باعث مرنے والوں کی لاشیں جلائی جا رہی ہیں، اس وقت بھارت میں کرونا ایمرجنسی ہے اور حالات انتہائی گھمبیر ہیں،
مرنے اور جلنے والوں میں نہیں معلوم کتنے ہندو ہیں، کتنے سکھ ہیں, کتنے عیسائی اور کتنے مسلمان ہیں سب اکھٹے جل رہے ہیں.

پہلی بات تو خدارا اپنے ملک کی قدر کریں اگر پاکستان نہ ہوتا تو آج یہی حال ہمارا ہوتا کہ نہ ہی جنازے نصیب ہوتے، نہ ہی اپنے پیاروں کو کاندھا دینا نصیب ہوتا,
خدارا قدر کیجیے ملک کو نقصان نہ پہنچائیے.

دوسری بات کہ خدارا احتیاط کریں، احتیاط کریں، احتیاط کریں ورنہ بھارت جیسا حال اللہ ہمیں نہ دکھائے، شمشان بھرے ہیں جلانے کی جگہ نہیں،
ہسپتال بھرے ہیں مریض ایڈمٹ کرنے کی جگہ، لوگ سڑکوں پہ پڑے ہیں، کئی ایمبولینسنز میں پڑے پڑے ہی مر گئے.

جنہوں نے اس بیماری کا مذاق اڑایا انہیں بھارت کا حال دکھا دیں، چلیں,
جو لوگ اب بھی مذاق سمجھتے ہیں,
تو سمجھیے مگر احتیاط کیجیے اپنی خاطر، اپنے پیاروں کی خاطر، اپنے وطنِ عزیز کی خاطر، سب سے بڑھ کر اُن غریبوں کی خاطر جن کی روز کی دیہاڑی، مزدوری سے ان کا گھر چلتا ہے تا کہ لاک ڈاؤن ہوا ہو تو کم سے کم ہو اور اس عالمی “سازش” کو ملکر شکست دی جائے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں