تراویح کی نماز کا طریقہ

سوال : میں تراویح کی نماز کیسے پڑھوں ؟

جواب نمبر : 7733
بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 1550=1467/ د

تراویح کی نماز بیس رکعت پڑھنا سنت موٴکدہ ہے ، دو دو رکعت کی نیت باندھی جائے گی اگر آپ خود حافظ ہیں یا کسی حافظ امام کے پیچھے پڑھ رہے ہیں تو قرآن شریف ایک طرف سے پڑھا جائے تاکہ تراویح میں رمضان کے اندر اندر ایک قرآن پورا ہوجائے اور اگر حافظ نہیں ہیں اور تنہا تراویح پڑھ رہے ہیں تو قیام میں سورہٴ فاتحہ کے بعد کوئی ایک سورت تیسویں پارہ کی پڑھ لیں یا الم تر کیف سے سورۂ ناس تک پڑھ لیں ۔ اس طرح دو مرتبہ کرنے سے بیس رکعت پوری ہوجائے گی ۔ جس طرح کہ نفل اور سنت نمازیں پڑھی جاتی ہیں ، اسی طرح تراویح کی نماز پڑھی جائے گی اس کا علیحدہ کوئی طریقہ نہیں ہے ۔ ہاں ہرچار رکعت پر تھوڑی دیر بیٹھنا مستحب ہے اسے جلسہٴ استراحت کہتے ہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں