ترک فٹبالرز کا دورانِ میچ افطار

ترکی میں فٹبال میچ کے دوران ترک ٹیم کے کھلاڑیوں نے روزے کی حالت میں‌ میچ کھیل اور گراؤنڈ میں افطار کر کے سب کے دل جیت لیے۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فٹبال میچ کے دوران جب مغرب کی اذانیں ہوئیں تو کھلاڑیوں نے کھیل کا وقفہ لے کر  روزہ کھولا۔

گول کیپر سمیت کھلاڑیوں نے مغرب کی اذان کی آواز سُن کر کھجور کھائی اور پھر پانی پی کر کچھ پھل بھی کھائے۔ روزہ کھولنے کے بعد  میچ دوبارہ شروع ہوا۔

صارفین نے کھلاڑیوں کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے اور روزہ رکھ کر ٹورنامنٹ کھیلنے کے اقدام کو شاندار انداز سے سراہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں