تھر میں پینے کے پانی کی فراہمی

محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی ماجو کی جانب سے تھر میں پینے کے پانی کی فراہمی کراچی(پریس ریلیز ) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی والینٹر ان سروس سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد معراج کی قیادت میں ایک چار رکنی وفد نے گزشتہ روز یوم پاکستان کی تقریبات کے موقع پر تھرپارکر کے شہر مٹھی کے نزدیک عبداللہ لنڈ ولیج میں پانی کی فراہمی کے لیے ایک ہینڈ پمپ کا افتتاح کیا جس سے علاقے کے 60 سے زائد گھروں اور ایک دینی مدرسے کے طلباء کو پانی کی سہولت حاصل ہوگی ہے ۔ واضح رہے کہ یہ پروجیکٹ ایک مخئر خاتون مسز اقبال احمد خان کے تعاون سے ایک ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا تھا۔ ماجو کے وفد کے دیگر اراکین میں ڈاکٹر رضوان الحسن، ڈاکٹر فرخ محمود اور آفاق احمد شامل تھے جنہوں نے علاقے کا دورہ کر کے وہاں کے غریب افراد کے مسائل معلوم کئے اور ان کے بچوں میں کتابیں اور دیگر تحائف تقسیم کیے۔ دریں اثناء ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے یونیورسٹی کی سوسائٹی کی جانب سے اندرون سندھ کا دورہ کر کے غریب اور پسماندہ طبقات کے لیے فلاحی کام کرنے کے کام کی تعریف کرتے ہوئے اس توقع کا بھی اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اس قسم کی فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا رہیں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں