جواریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن

لاہور ایس پی کینٹ آپریشن سعد عزیز کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرکل مناواں زکریا یوسف کی ہدایت پر ایس ایچ او مناواں سلیم شوکت کا جواریوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن مناواں کے جوان شریف پورہ کٹ پر گشت کر رہے تھے کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کے اپنے تھانہ مناواں کا اشتہاری مجرم وسیم مسیح ولد سلامت مسیح سکنہ لکھوڈہر مقدمہ نمبر F 489 ۔492 /20 اس وقت مکان ازان زاہد علی ولد محمد اشرف سکنہ شیخ عنایت والی گلی بھینی روڑ شریف پورہ نزد حافظ میڈیکل سٹور موجود ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو پکڑا جا سکتا ہے پولیس اسٹیشن مناواں کے جوانوں نے اذان زاہد علی کے گھر ریڈ کیا تو زاہد علی نے پولیس کے جوانوں کو دیکھتے ہی باآواز بلند شور کرنا شروع کر دیا کے وسیم بھاگ جاؤ پولیس آپکو پکڑنے آگئی ہے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا تے ہوئے چھتوں کو پھلانگتا ہوا بھاگنے میں کامیاب ہو گیا اسی گھر میں 6/7 کس تاش کے پتوں پر رقم داؤ پر لگا کر جواء کھیل رہے تھے جنہوں نے جوئے کی رقم کو غلط ملط کر کے بھاگنے کی کوشش کی تو پولیس نے گھراڈال کرملزمان کوگرفتارکرلیا جنکی شناخت غلام حیدر ولد محمد اشرف۔امین ولد حنیف۔اصغر علی ولد منیر احمد۔نوید محمد نزیر ۔عون رضا ولد محمد طارق ۔شہباز ولد محمد کاظم ۔زاہد علی ولد محمد اشرف کے نام سے ہوئی جن کے قبضہ سے 52 پتے تاش 6عدد موبائل مختلف کمپنیوں کے اور داؤ پر لگی رقم 15800 روپے پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کا اندراج کر دیا گیا مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں