حکمت کی باتیں

پانچ چیزوں سے پانچ چیزوں کی پہچان ہوتی ہے

درخت کی پہچان پھل سے
بیوی کی پہچان شوہر کی تنگ دستی میں،
شوہر کی پہچان بیوی کی بیماری میں،
دوست کی پہچان مصیبت میں،
مؤمن کی پہچان آزمائش میں…

‏پانچ چیزوں کو پانچ چیزیں ترقی عطا کرتی ہیں:

تواضع علماء کو ترقی عطا کرتا ہے،
مال کمینوں کو بڑھاوا دیتا ہے،
خاموشی لغزش کو دور کرتی ہے،
حیاء اخلاق کو بلندی عطا کرتی ہے،
دل لگی تکلف کو دور کرتی ہے…

‏پانچ چیزوں سے پانچ چیزیں حاصل ہوتی ہیں:

استغفار سے رزق،
پست نگاہ سے فراست ایمان،
حیاء سے بھلائی،
نرم گفتگو سے مسئلہ کا حل،
غصہ سے شرمندگی…

‏پانچ چیزوں کو پانچ چیزیں دور کردیتی ہیں:

نرم گفتگو غصہ کو،
طلب آغوش خداوندی، شیطان کو،
غور و فکر شرمندگی کو،
زبان پر ضبط غلطی کو،
دعا بری تقدیر کو…

‏پانچ چیزیں پانچ چیزوں سے خوش گوار ہوجاتی ہیں:

تندرستی آسودہ حالی سے،
سفر بہترین ہم نشینی سے،
خوبصورتی عمدہ اخلاق سے،
نیند سکون دل سے،
رات ذکرِ خداوندی سے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں