رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب

وفاقی حکومت نے رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے، جس کے تحت زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہےیکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی اوربینک عوام کیلئے بند رہیں گے

تفصیلات کے مطابق تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن نے زکوٰۃ کے نصاب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

جس کے تحت رواں سال زکوٰۃ کا نصاب80 ہزار933 روپے مقرر کردیا گیا ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی اور یکم رمضان کو بینک عوام کے لیے بند رہیں گے ۔ واضح رہے پچھلے سال زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا تھا اور کہا گیا کہ زکوٰۃ کا نصاب جن سیونگ بینک اکاؤنٹس میں زکوٰۃ کے نصاب کی مقرر کردہ رقم سے زیادہ رقم ہوگی اس میں سے ڈھائی فیصد زکوٰۃ کاٹی جائے گی البتہ کمپنی اکاؤنٹ ، کرنٹ اکاؤنٹ یا وہ صارفین جنہوں نے زکوٰۃ نہ کاٹنے کا ڈکلیریشن بینک میں جمع کرایا ہے ان کے اکاؤنٹ سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں