روزے کا اصل مقصد

نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے

تم پر ایک ایسا بابرکت مہینہ آ گیا ہے ، جس میں اللّٰہ تعالی جہنم کے دروازے بند کر دیتا ہے اور جنت کے دروازے کھول دیتا ہے اور جتنے بھی شیطان ہیں ، انہیں بند کر دیا جاتا ہے اور اس مہینہ میں ایک ایسی رات ہے ، جو کہ ہزار مہینوں سے بہتر ہے .جو شخص اس مہینے کی خیر سے محروم رہا ، وہ واقع ہی محروم رہا

تو پیارے ممبرز اگر ہم نے کوئی بھی نیکی کا کام سارے سال میں کرنا ہو ، تو رمضان سے بہتر وقت اور کوئی نہیں ، جس میں شیطان کو جکڑ لیا جاتا ہے

اور صرف دو چیزیں انسان کو ہر اچھا کام کرنے سے روکتی ہیں . “شیطان اور نفس”. شیطان تو اللّٰہ تعالی نے قید کر دیے ہوتے ہیں اور نفس کے بارے میں اللّٰہ تعالی فرماتے ہیں . “جو شخص بھی اللّٰہ تعالی کے سامنے پیش ہونے سے ڈرتا رہا اور جس نے اپنے نفس کو قابو کر لیا تو جنت اس کے لیے ہے”

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں