روس نے مذاکرات کی کوششیں ٹھکرا دیں‘ یوکرائن

گولہ باری سے تباہ ہونے والے گھروں کے مکین ملبے میں سے اپنی اشیا تلاش کر رہے ہیں

یوکرائن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سرحد پر روسی افواج میں اضافے کے معاملات پر کیف حکومت کی طرف سے بات چیت کی کوششوں کو روس نے رد کر دیا ہے۔
یوکرائینی وزارت خارجہ نے روس سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحد سے اپنی فوجیں واپس ہٹائے۔
اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ 2014ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں روس نے اپنی افواج کو یوکرائن کی سرحد پر لا کر کھڑا کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ روس نے ممکنہ جنگ کی صورت میں یوکرائن کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی دھمکی دی تھی۔
روس کا کہنا ہے کہ اب یوکرائن میں حالات خانہ جنگی کی طرف جا رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں