سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر/ڈور پھرنے کے واقعہ پر نوٹس

لاہور، سی سی پی او لاہور کا ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈور پھرنے کے واقعہ پر نوٹس،

لاہور، ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی،

منظور نامی شہری کو کینال روڈ نزد ھربنس پورہ انڈر پاس کے قریب ڈور پھری، ترجمان لاہور پولیس

51 سالہ منظور ننکانہ صاحب کا رہائشی، سابقہ آرمی ملازم تھا، ترجمان لاہور پولیس

موٹر سائیکل نمبری LEN432 پر ھربنس پورہ انڈر پاس سے پہلے جانب جلو موڑ ڈور پھرنے سے زخمی ھوا

زخمی کو فوری علاج معالجہ سی ایم ایچ ھسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا، ترجمان لاہور پولیس

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس ایچ او ہربنس پورہ کو معطل کر دیا،

رواں سال کائٹ فلائنگ ایکٹ پر 19 سو سے زائد مقدمات درج کئے گئے ، غلام محمود ڈوگر

پتنگ بازی ایکٹ کیخلاف ورزی پر 1969 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

ملزمان کے قبضہ سے 37500 پتنگیں، 3042 چرخیاں اور 07 ہزار سے زائد پتنگوں کا خام مال برآمد کیا گیا،

ڈور پھرنے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں، سی سی پی او لاہور

شہری خونی کھیل کے خاتمے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں