سردار عثمان بزدار سے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سیاسی صورتحال پر بات چیت

جو بھی وعدہ کیا وہ نبھایا ۔عثمان بزدار

ملتان کے بعد اب جلد ہی بہاولپور میں بھی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔عثمان بزدار

بہاولپور کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج تیار کر لیا ہے۔عثمان بزدار

بہت جلد بہاولپور کا دورہ کروں گا ۔عثمان بزدار

سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا ۔عثمان بزدار

ماضی میں جنوبی پنجاب کے وسائل کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا ۔عثمان بزدار

آئندہ کوئی بھی جنوبی پنجاب کے وسائل پر ڈاکہ نہیں ڈال سکے گا ۔عثمان بزدار
سمت درست اور نیت نیک ہے۔ عثمان بزدار
پنجاب میں گورننس کا ماڈل بدل دیا ہے-عثمان بزدار
سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا -عثمان بزدار
سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جاتے ہیں -عثمان بزدار
عام انتخابات میں شکست خوردہ عناصر پہلے دن سے ہی سازشیں کر رہے ہیں۔عثمان بزدار
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوامی خدمت کی سیاست سے ہر سازش ناکام ہوئی۔عثمان بزدار
الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔عثمان بزدار
پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔عثمان بزدار
پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیاہے۔ عثمان بزدار
پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دئیے گئے ہیں۔عثمان بزدار
ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں سے مشاورت کی گئی ہے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی رانا قاسم نون،میاں شفیق آرائیں،طاہر اقبال،فاروق اعظم،عبدالغفار وٹواوررکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ چوہدری شامل تھے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

Call Now Button