سوشل میڈیا کلب ڈیرہ اسماعیل خان کا اہم اجلاس کا انعقاد

پریس کلب سے ریکارڈ طلب کرنے کیلئے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت درخواست دینے کی متفقہ قرارداد منظور، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا کلب ڈیرہ اسماعیل خان کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر زبیر شاہین منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اجلاس میں سرپرست اعلیٰ ابوالمعظم ترابی، سینئر نائب صدر سید رسول مدنی، جنرل سیکرٹری عادل وقار، جائنٹ سیکرٹری اطہر شاہ، انفارمیشن سیکرٹری محمد بن خالد، فنانس سیکرٹری نعمان بھٹہ، شعیب محسودی، عادل مغل، شایان لغاری، محمد حسنین قریشی، سید وجی شاہ، ساجد بلوچ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور پر چند قراردادیں منظور کی گئیں، جن میں ایسے صحافی نما سرکاری ملازمین جوکہ صحافت صحافت کر رہے ہیں ان کیخلاف فوری طور پر محکمانہ کارروائی کے مطالبے کیساتھ ساتھ اسپتال میں داخل مریضوں کو مفت ادوایات کی فراہمی اور ڈاکٹروں سمیت دیگر عملہ کو ڈیوٹی کا پابند بنانے جبکہ ماہِ مبارک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھنے کا صوبائی حکومت سمیت ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا، اجلاس میں ڈیرہ پریس کلب سے معلومات تک رسائی قانون کے تحت ممبران کے کوائف کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے پریس کلب کو درخواست دینے کی منظوری بھی دی گئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں