شہر بھر میں لاہور پولیس کے سرچ آپریشنز جاری

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی

سرچ آپریشنز سے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی میں مدد ملی ہے،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر

لاہور25 اپریل 2021
شہر بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت پرعزم ہے۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر شہر بھر میں سرچ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔شہریوں کی سکیورٹی کے پیش نظر متعدد تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔تھانہ اکبری گیٹ، لوہاری گیٹ، بادامی باغ، شاہدرہ ٹاؤن،تھانہ لوئر مال، تھانہ نولکھا، ریس کورس، اولڈ انار کلی،تھانہ ہربنس پورہ، برکی، سبزہ زار، نشتر کالونی،تھانہ شیرا کوٹ، مسلم ٹاﺅن، رائے ونڈ ، سندر اور تھانہ چوہنگ کی حدود میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔سرچ آپریشنز میں متعلقہ ایس او ایچ اوز نے پولیس نفری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ حصہ لیا۔سرچ آپریشنز میں500 سے زائد گھروں،253 کرایہ داروں کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔سرچ آپریشنز کے دوران 03 ہزار سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ دوران آپریشنز شناخت نہ فراہم کرنے پر متعدد مشکوک افراد کو برائے تصدیق حراست میں لیا گیا۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نےکہا ہے کہ سرچ آپریشنز سے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی میں مدد ملی ہے۔سرچ آپریشنز کا مقصد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ داخلی و خارجی راستوں پر ای پولیس ایپ کی مدد سے سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔شہری کسی بھی مشتبہ شخص اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراََ 15پر دیں۔سی سی پی او لاہور نے ڈولفن اور پیرو فورس کو کرائم ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں موثر پٹرولنگ جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں۔اہلکاروں کو حساس اور اہم مقامات پر چاق و چوبند ہوکر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں