فیصل آباد میں 17 مئی تک لاک ڈائون

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نےکورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر فیصل آباد میں 17 مئی تک لاک ڈائون توسیع کردی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کاروباری سرگرمیاں اتوار سے جمعرات تک شام 6 بجے تک ہوسکیں گی۔جمعہ اور ہفتہ کو مکمل لاک ڈائون ہوگا۔

مزارات، سینیماز، پارکس مکمل بند، ریسٹورنٹس سے صرف پارسل کی سہولت ہوگی،دفاتر اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک، میڈیکل سٹورز ہفتہ کے ساتوں دن 24 گھنٹے کھلیں گے۔ فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں