لاہوریوں کے مزے ختم ،پنجاب حکومت کی اورنج لائن میٹروٹرین کی سبسڈی کو کم کرنے کی تیاریاں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2021ء) پنجاب حکومت نےاورنج لائن میٹروٹرین کی سبسڈی کو کم کرنےپرغور شروع کردیا ۔اورنج ٹرین پر سفرکرنیوالوں سے فاصلےکےحساب سے کرایہ وصول کیا جاسکے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے مسافروں کی موجیں ختم کرتے ہوئے اورنج لائن میٹروٹرین کی سبسڈی کو کم کرنےپرغور شروع کردیا ہے ، اس حوالے سے تجاویز بھی طلب کرلی گئیں ہیں جبکہ میٹروبس سروس کی سکیورٹی کیلئےالگ فورس تشکیل دینےکافیصلہ کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ویڈیو لنک اجلاس میں اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں اورنج لائن میٹروٹرین کی جینی ٹوریل سروسزکا کنٹریکٹ ایوارڈ کرنےکیلئےدوبارہ ٹینڈر کی منظوری دی گئی۔

اس حوالے سے اورنج لائن میٹروٹرین کی سبسڈی کو کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ  بھی لیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹروٹرین کیلئے پرسنلائزڈ کارڈکےاجراکیلئےضروری اقدامات جلداٹھانے کی بھی ہدایت کی۔پرسنلائزڈ کارڈ کے لئے بنائی گئی اتھارٹی پرسنلائزڈ کارڈ کے اجراکےحوالےسے30روزمیں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ پرسنلائزڈ کارڈ کے اجراء سے ٹرین پر سفرکرنے والوں سے فاصلےکےحساب سے کرایہ وصول کیا جاسکے گا۔میٹرو ٹرین کےلئےالگ فورس کی تشکیل سےحکومت کوسکیورٹی پراخراجات میں بچت ہوگی،لاہورمیٹروبس،ملتان میٹروبس اورراولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سسٹم کےسٹیشنز اورکوریڈورز کو ریونیو جنریشن کیلئے استعمال کیا جائےگا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کہنا تھاکہ سٹیشنز پرکمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینےکیلئےمنفرداندازمیں منصوبہ بندی کی جائے،اورنج لائن میٹرو ٹرین کےروٹ اورسٹیشنز پرصفائی کےانتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں