لاہور پولیس کا رات گئے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور نشیئوں کےخلاف بڑے پیمانے پر آپریشنز،

منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 76 ملزمان گرفتار،

شہر کے مختلف تھانوں میں منشیات فروشوں کےخلاف 80 مقدمات درج

داتا دربار، لکشمی چوک، میٹرو بریجز، یتیم خانہ، مسلم ٹاؤن موڑ، چوبرجی چوک سمیت متعدد پبلک مقامات پر آپریشنز کئے گئے،

سٹی ڈویژن میں 10 مقدمات، کینٹ میں 05 مقدمات درج کروائے گئے،

سول لائنز میں 14 مقدمات، اقبال ٹاؤن میں 13 اور ماڈلٹاؤن میں 33 مقدمات درج کروائے گئے،

رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران منشیات فروشی پر 2396 مقدمات درج ہوئے، سی سی پی او لاہور

ملزمان سے ریکارڈ 972 کلو چرس برآمد ہوئی،

کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروشوں سے 35 کلو 256 گرام ہیروئن برآمد،

13 کلو افیون، 01 کلو 97 گرام آئس اور شراب کی 28 ہزار 618 بوتلیں برآمد،

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ڈویژنل افسران کو کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لانے کی ہدایت،

بڑے مگرمچھوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کئے جارہے ہیں، سی سی پی او لاہور

منشیات فروشوں کا متعدد نیٹ ورکس توڑے گئے، غلام محمود ڈوگر

منشیات فروشوں کےخلاف آپریشن کےلئے آپریشن و انوسٹی گیشن مشترکہ کارروائیاں کریں، سی سی پی او لاہور

گٹکا فروخت کرنےوالوں کو بھی آڑے ہاتھوں لینے کی ہدایت،

نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے محفوظ رکھا جائے، سی سی پی او لاہور

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں