لاہور پولیس کا منشیات کے عادی افراد کیخلاف آپریشن

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن

ایس پی دوست محمد کی سربراہی میں کینال روڈ پر منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا،

ایف سی کالج انڈرپاس، مسلم ٹاؤن،گلبرگ اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں میں آپریشن کیا گیا،

ڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن مظفر اکرام سمیت مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور اہلکاروں نے کارروائی میں حصہ لیا،

کریک ڈاؤن کے دوران بڑی تعداد میں منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لے لیا گیا،منشیات بھی برآمد

شہر کے اہم چوراہوں، نہر، انڈر پاسز سمیت مختلف مقامات پر نشئیوں کی آماجگاہوں کا تدارک کر رہے ہیں، ایس پی دوست محمد

نشئی افراد کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن

شہری منشیات کا دھندہ کرنے والے سماج دشمن عناصر بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں، دوست محمد

منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں