لاہور (کرائم رپورٹر)محمد اکرم نعیم بھروکا نئے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی تعینات

نھوں نے اپنا چارج سنبھالتے ہی تمام افسران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ افسران و اہلکاروں کو بھرپور محنت ، فرض شناسی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض کو ادا کرنے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی محمد اکرم نعیم بھروکا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ایڈیشنل آئی جی محمد نعیم اکرم بھروکا قبل ازیں کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری تعینات تھے ۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے چارج سنبھالتے ہی پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرز میں تعینات افسران سے ملاقات کی جس میں افسران نے ایڈیشنل آئی جی کو پی ایچ پی کے محکمانہ امور بارے بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل آئی جی نے افسران و اہلکاروں کو بھرپور محنت ، فرض شناسی اور ایمانداری کے ساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں