مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں انہیں دس دن پہلے آگاہ کیا جائ

پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 25 جو تمام شہریوں کو بلاامتیاز یکساں سلوک کی ضمانت فراہم کرتا ہے کیا اس کے تحت اب کیا یہ سہولت تمام شہریوں کو حاصل ہے کہ انھیں گرفتاری سے 10 دن پہلے آگاہ کیا جائے گا؟؟ کہ جناب آپ کی گرفتاری کا وقت آج سے 10 دن بعد طے ہوا چاہتا ہے اجازت دیوے تو آپ کو 10 دن بعد گرفتار کر لیا جاوے؟؟
‏کچھ عرصہ قبل ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس عظمت شیخ سعید، جسٹس فیصل عرب نے کہا تھا کہ اگر نیب کے پاس ثبوت موجود ہیں تو نیب کسی شخص کو گرفتاری سے پہلے بتانے کی مجاز نہیں ہے
تو پھر آج کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم کیا ہوا؟؟
کیا لاہور ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے ماضی میں سنائے گئے فیصلے کو رد کر کے ارٹیکل 189 کی خلاف ورزی کا مرتکب نہیں ہوا؟؟؟

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں