موٹروے پولیس نے کمسن بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

بیمار بچے ابراہیم کو اسکی والدہ DHQ ھسپتال ساہیوال چیک کروانے گئی تھی

نامعلوم خاتون بچے کو اسکی ماں سے ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کے بہانے اندر لے گئ۔

کافی دیر تک خاتون کے واپس نہ آنے پر بچے کے لواحقین نے تھانہ فرید ٹاؤن میں رپورٹ درج کرا دی

ضلعی کنٹرول سے اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس نے بسوں کی چیکنگ شروع کر دی۔

موٹروے پولیس نے دوران چیکنگ پتوکی کے قریب لاہور جانے والی بس سے بچے کو برآمد کروا لیا۔

اغواکار خاتون مریم بی بی جلو موڑ لاھور کی رہائشی تھی ۔ترجمان موٹر وے پولیس

ملزمہ مریم بی بی کو گرفتار کر کے بچے سمیت مزید کاروائی کے لیے مقامی ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس
موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی کرنے پر بچے کے والدین اور عوام نے موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔
ترجمان موٹر وے پولیس
ڈاکٹر سید کلیم امام کی جانب سے موٹروے افسران کیلئے انعام کا اعلان۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

Call Now Button