مین کینال روڑ پر ایل ڈی اے افسران کی ملی بھگت

لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ نزد افضال پلی مین کینال روڑ پر ایل ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے ایل ڈی اے کی گاڑی کھڑی کرکے تعمیرات جاری تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ مین کینال روڑ پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دست شفقت میں ایک پلازہ بمہ بیسمنٹ تعمیر کیا جارہاہے ایل ڈی کی گاڑی کے ڈرائیور منیر جوکہ موقع پر موجود ہے سے میڈیا نے موقف مانگا اس نے اپنے موقف میں کہا کہ مجھے میرے اعلیٰ افسران cmp اور ctp اور ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر وغیرہ نے اس پلازہ کو تعمیر کروانے کےلئے یہاں پر تعینات کیا ہےمیں ان کے حکم کے بغیر یہاں سے گاڑی نہیں ہٹا سکتا اور دوسری طرف انہیں ایل ڈی اے کے ذمے دار افسران سے موقف لیا جائے تو اسی وقت حاجی نمازی بن کر اس چیز کی قسمیں اٹھانی شروع کر دیتے ہیں کہ ہم کسی قسم کو کوئی غیر قانونی تعمیرات نہیں ہونے دیتے مگر ہربنس پورہ میں یہ پلازہ ایل ڈی اے ڈیپارٹمنٹ افسران کے گریبان میں ھاتھ ڈال کر آنکھیں دیکھاتے ہوئے منہ چڑا رہاہے یا پھر ان افسران کی رشوت خوری کا منہ بولتا ثبوت ہے وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی حکومت میں ان کو احکامات کو جس کسی نے ذلیل اور رسوا ہوتے ہوے دیکھنا ہو تو ہربنس پورہ میں دیکھ سکتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں