وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم پاکستان پر پیغام

ذرائع کے مطابق

آزادی کی تاریخ میں یوم پاکستان 23 مارچ کے دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ عثمان بزدار
یہ ایک ایسا دن ہے جب آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی۔عثمان بزدار
آج ہم آزاد ہیں لیکن یہ آزادی بہت سی قربانیوں، کاوشوں اور محنتوں کا ثمر ہے۔عثمان بزدار
بحیثیت قوم ہم قائداعظمؒ اور ان کی زیر قیادت قرارداد پاکستان منظور کرنیوالے مسلم لیگ کے اکابرین کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔عثمان بزدار
منٹو پارک کے تاریخی جلسے میں منظور کی جانے والی قرارداد پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی۔ عثمان بزدار
23 مارچ کا دن جذبوں کی تعمیراور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے۔عثمان بزدار
حصول آزادی کا سفر کبھی آسان نہیں ہوتا،پاکستان کی منزل پانے کیلئے آگ اور خون کے دریاؤں سے گزرنا پڑا۔عثمان بزدار
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں بے شمار قربانیاں دے کر الگ وطن کی جدوجہد کامیاب ہوئی۔عثمان بزدار
برصغیر میں بسنے والی مختلف نسلیں، مختلف قبیلے اور مختلف فرقے ایک قوم بننے کا فیصلہ نہ کرتے‘ تو پاکستان کا معجزہ کبھی ظہور پذیر نہ ہوپاتا۔ عثمان بزدار
قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفر بتدریج جاری ہے -عثمان بزدار
اس مرحلے میں قوم کے ہر فرد کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ عثمان بزدار
بحیثیت قوم ہم نے پاکستان کے موجودہ چیلنجز کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے۔عثمان بزدار
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کی بنیاد رکھ چکی ہے۔ عثمان بزدار
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا۔ عثمان بزدار
23 مارچ 1940 والے جذبے، عزم اور یکجہتی کو اپنا کر وطن عزیز کو آگے لے کر جائیں گے۔ عثمان بزدار

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں