ٹرائل بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

یونیورسٹی آف ہیلتھ ساٸنسز یو ایچ ایس نے ٹرائل بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا ۔ ٹرائل بنیادوں پر ویکسین لگانے والے رضا کاروں کو 12 ہزار روپے معاوضہ بھی دیا جائے گا

یو ایچ ایس نے چائینیز کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ کیا ہے جو اب ٹرائل بنیادوں پر عوام کو لگائی جا رہی ہے ۔ جو رضا کار اس ویکسین کو لگوا رہے ہیں انھیں فی ڈوز چار ہزار روپے دیے جا رہے ہیں اور ہر رضا کار کو تین ڈوز لگائی جائے گی ۔ویکسین لگوانے والے ہر رضاکار کو 12 ہزار معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔ رضا کاروں پر ویکیسن کی ٹسٹنگ اور اس کے نتائج کے بعد کورونا ویکسین کو عوام کے لیے پیش کیا جائے گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں