پاکستان، بھارت کے طویل جنگ میں اُلجھنے کا خدشہ ہے‘ امریکا

واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں جنوبی ایشیا میں ممکنہ جنگ کے خدشات سے خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت طویل جنگ میں اُلجھ سکتے ہیں جو دونوں میں سے کوئی فریق نہیں چاہتا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کچھ عسکریت پسند تنظیموں کی جانب سے حملے کے بعد نئی دہلی اسلام آباد کے خلاف جوابی کارروائی کرسکتا ہے اور پاکستان اپنا دفاع کرے گا جس سے جنگ طویل ہوسکتی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دونوں حکومتوں کے غلط اندازے اس تنازع میں خرابی کا سبب بن سکتے ہیں۔ رپورٹ میں واشنگٹن میں موجود پالیسی سازوں کو خبردار کیا گیا کہ مکمل جنگ ایسا نقصان پہنچا سکتی ہے جس کے معاشی اور سیاسی اثرات برسوں تک مرتب ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں