پب جی کھیلنے سے روکنے پر نوجوان کے ہاتھوں بہن، بھائی اور بھابھی سمیت 4 افراد قتل

ملزم کے گھر والے اسے پب جی کھیلنے سے روکتے تھے، ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ

پیر05اپریل2021

لاہور: نواں کوٹ میں نوجوان نے آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے روکنے پر فائرنگ کرکے بہن، بھائی ، بھابھی اور اپنے دوست کو قتل جب کہ والدہ کو شدید زخمی کردیا۔
میڈیا نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ کے رہائشی بلال نامی نوجوان نے گھر والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون اور ایک مرد کی موت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بہن، بھابھی اور بھائی کے علاوہ اس کا دوست بھی شامل ہے۔ زخمی خاتون ملزم کی والدہ ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈی ایس پی عمر بلوچ کے مطابق فائرنگ کرنے والا نو جوان آن لائن گیم پب جی کا جنونی کی حد تک رسیا تھا ۔ ملزم کے گھر والے اسے پب جی کھیلنے سے روکتے تھے، اسی بات پر گھر میں گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر جھگڑا ہوگیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں