پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران مختلف احتجاج سمیت اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 63 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں۔ پولیس لائنز سے سمارٹ لاک ڈاؤن علاقوں میں 130 سے جوان روزانہ کی بنیاد پر تعینات کئے گئے۔ ڈولفِن سکواڈ کے 247،سکیورٹی ڈویژن کے 20، ریلوے پولیس کے 28جبکہ پولیس لائنز کی سکیورٹی پر تعینات 32 اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔اہلکاروں کو ایس ایم جی، ایم پی فائیو اور بریٹا پسٹل کے راؤنڈ فائر کروائے گئے۔پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کے 06گارڈز کو 12بور شارٹ گن کے فائرکروائے گئے۔فائرنگ پریکٹس کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ، ماڈرن سیفٹی رولز اور سٹاپیج بارے تربیت دی گئی۔جوڈیشل ونگ نے ڈسٹرکٹ لاہور کے 3538 جبکہ دیگر اضلاع کے 44 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔اہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 355 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔خواتین ملزمان کی عدالتوں میں پیشی کے دوران روزانہ 46 لیڈیز اہلکارنے فرائض سرانجام دیئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں