پولیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد

انسدادِ پولیو مہم 29 مارچ سے شروع ہونے جا رہی ہے.

اجلاس میں ڈی ڈی ایچ اوز، یو سی ایم اوز سمیت دیگر کی شرکت.

یو سی ایم اوز، پولیو ورکرز اور ڈی ڈی ایچ اوز سے انسداد پولیو مہم کے مائیکرو پلان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے تمام ورکرز کو مائیکرو پلان پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں.

دوران پولیو مہم کوئی بھی بچہ مس نہ ہو، پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو بھی سخت مانیٹر کرنے کی ہدایات جاری کیں.

سیکیورٹی کے معاملات کو پولیس کو دیکھنے کا کہا گیا.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے والدین سے بھرپور تعاون کی اپیل کر دی، تمام شہری پولیو مہم میں ہمارا مکمل ساتھ دیں. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

ضلعی انتظامیہ لاہور کی پولیو کی ٹیمیں آپ لوگوں کے گھر تک پہنچیں گی اور پولیو کے قطرے پلائیں گی، آپ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں. (ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

پولیو ٹیمیں کوویڈ ایس او پیز کا بھی خیال رکھیں گی.(ڈی سی لاہور مدثر ریاض)

ہم سب نے ملکر پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے اور خصوصی طور پر لاہور شہر سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں