پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینے کا وعدہ وزیراعظم عمران خان پورا کررہے ہیں

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینےکاوعدہ وزیراعظم عمران خان پوراکررہےہیں، لاہور میں 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر غریب کو گھر دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینےکاوعدہ عمران خان پوراکررہےہیں، لاہورمیں35ہزارسےزائداپارٹمنٹس بنا کر غریب کو گھر دیں گے،نیادورہےاوراب نیالاہورہے، گھروں کی فراہمی کاوعدہ پوراکیا،باقی عہد بھی نبھائیں گے۔دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریب، بے گھر افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہے۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس

عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 8 ہزار 500 کنال پر ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چھوٹے ملازمین کو اپنے گھر کے حصول کیلئے آسان قرض اور سبسڈی دستیاب ہوگی، پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے، معاشی اعشاریوں میں بہتری کے بعد حکومت عوامی ریلیف کیلئے کوشاں ہے، ماضی کے حکمران سرکاری و نجی زمینوں پر قابض رہے، مخالفین عوامی ریلیف کے منصوبوں اور آئندہ الیکشنز میں شکست کے خوف سے ہواس باختہ ہوچکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں