پیٹرولیم بحران کے ذمہ داران کیخلاف فوجداری کارروائی کی منظوری

پیٹرولیم بحران پر کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر حکومت نے پیٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ افسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیزکے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی گئی اور پیٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ایڈوائزری کمیٹی کےڈیٹا پر انحصار ختم کرنے اور نئی ٹیسٹنگ لیب کے قیام کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیزکو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ غیرقانونی جوائنٹ وینچر اورغیرقانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے پربھی کارروائی ہوگی اور بحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیر کرنے والوں کو بھی سزا بھگتنا ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں