چینی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

عوامی جمہوریہ چین کے سفیر عزت مآب جناب نونگ رونگ نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی-

عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ائیر چیف کو مبارکباد پیش کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ ان کی متاثرکن قیادت میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

ائیر چیف نے پاک فضائیہ اور عوامی جمہوریہ چین کی فضائیہ کے مابین قابل ِ ستائش تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید پروان چڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ.

PAF TICKERS

چینی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات۔ ترجمان پاک فضائیہ

چینی سفیر کی پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ائیر چیف کو مبارکباد۔ ترجمان پاک فضائیہ

پاک فضائیہ ائیر چیف کی متاثرکن قیادت میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔ نونگ رونگ

ائیر چیف کا پاک فضائیہ اور عوامی جمہوریہ چین کی فضائیہ کے مابین قابل ِ ستائش تعاون پر اطمینان کا اظہار۔ ترجمان پاک فضائیہ

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر  تبادلہ خیال۔ ترجمان پاک فضائیہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں