ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کرگئے

ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ انتقال کرگئے۔ اُن کی عمر 99 برس تھی۔
بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔
بیکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں ملکہ کی جانب سے انتہائی دکھ کے ساتھ ان کے شوہر پرنس فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا کی موت کا اعلان کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پرنس فلپ جمعہ کی صبح ونڈسر کاسل میں انتقال کرگے۔
پرنس فلپ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے، انہیں 16 فروری کو کنگ ایڈورڈ اسپتال لندن میں داخل کرایا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں