ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا شہریوں کے جان و مال کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

        ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات لائے جا رہے ہیں۔امن و امان کا قیام اور شہریو ں کی جان، مال اور عزت کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔لاہور پولیس جرائم کنٹرول کرنے کیلئے بھی سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ پولیسنگ کے فروغ اورپولیس فورس کوعوام دوست بنانے کیلئے موثراقدامات جا ری ہیں۔
        تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہِ فروری کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 4048ملزمان کو گرفتار کیا۔ سٹریٹ کرائم،ڈکیتی،راہزنی ودیگر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن میں 92گینگز کے220ملزمان سے98 لاکھ سے زائد روپے مالیت کی ریکوری کر کے ورثاء کے حوالے کی گئی۔ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران630ملزمان کو گرفتار کے اُن کے قبضہ سے53رائفلز،12کلاشنکوف،26بندوقیں،505ریوالورزوپسٹلزاور5519 گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروا ئی کے دوران903ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے08کلو493 گرام ہیروئن،474کلوگرام سے زائد چرس،613گرام آئس،05 کلوگرام افیون اور10839بوتلیں شراب برآمدکی گئیں۔قمار بازی کے خلاف کارروائی کے دوران325ملزمان سے08لاکھ06 ہزارروپے سے زائد رقم برآمدکی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران156 ملزمان گرفتار کر کے 39مقدمات درج کئے گئے۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب257 اشتہاری اور210عدالتی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،گداگری، پرائس کنٹرول،فارنر اور لاؤڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر1347ملزمان گرفتارکئے گئے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں