ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی زیرصدارت سرکل افسران اور ایس ایچ اوزکی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

دوہفتوں میں کارکردگی بہتر نہ بنانے والے ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ
موبائل چوری کی وارداتوں کوروکنے، ای گیجٹ ایپ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
جرائم کے واقعات میں لائسنسی اسلحہ کا استعمال، منسوخی کے لئے متعلقہ اداروں کو تحریری درخواست دیں۔
اچھی کارکردگی پر 83اَپر و لوئر سب آرڈینیٹس میں انعامات تقسیم
تمام افسران و جوان نیک نیتی اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی

        ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے کہا ہے کہ موبائل چوری کی وارداتوں کوروکنے کے لئے موبائل فون مارکیٹوں میں ای گیجٹ ایپ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی وارداتوں کے تدارک کے لئے انویسٹی گیشن ونگ و دیگر اداروں کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔ اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تیز کی جائیں۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے آج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سرکل افسران اور ایس ایچ اوزکی کرائم کنٹرول کے خلاف کارروائیوں کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ کیٹگری اے کے 35 تھانوں کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوزنے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہر میں سٹریٹ کرائمز اور دیگر سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کردیں۔ ڈی ایس پیز روزانہ کی بنیاد پر تھانوں میں جرائم کی شرح پر نظر رکھیں اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی چیک کریں۔ساجد کیانی نے کہا کہ 15کالز پر رسپانس ٹائم بہتر بنائیں جبکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ مختلف جرائم کے تدارک کے ساتھ ساتھ گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کیئے جائیں۔ جرائم کے واقعات میں لائسنسی اسلحہ استعمال ہونے پران کی منسوخی کے لئے متعلقہ اداروں کو تحریری درخواست دیں۔ ساجد کیانی نے مزید کہا کہ افسران پولیس آرڈر2002ء اور متعلقہ پولیس رولز کے مطابق ماتحت افسران کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے باقاعدگی سے بریفنگ دیں۔ 02ہفتوں میں کارکردگی بہتر نہ بنانے والے ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ساجد کیانی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں میں نقد انعام و تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ تقریب میں 83اپر و لوئر سب آرڈینیٹس میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کرائم کنٹرول کرنے پر ایس ایچ او باغبانپورہ انسپکٹرشاہ زیب خان کو50ہزار روپے انعام و تعریفی سندبھی دی۔ساجد کیانی کا اس موقع پر کہناتھا کہ محکمہ پولیس کی نیک نامی کا باعث بننے والے افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ تمام افسران و جوان نیک نیتی اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں