ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کی جناح ہسپتال آمد

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے جناح ہسپتال میں زیر علاج پولیس افسران و ملازمین کی عیادت کی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک و دیگر پولیس افسران ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے زخمی پولیس جوانوں کی خیریت دریافت کی اور متعلقہ افسران کو پولیس جوانوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت کی۔ ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس اہلکار ہمارے بازوں ہیں، ملک کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔ شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے لاہور پولیس بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔ کارِ سرکار میں مداخلت، املاک کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں