کاش ناشکری کرنے والے نے کبھی شکر بھی کیا ھوتا

رابعہ بصریہ رحمھا اللہ ایک مرتبہ کہیں کھڑی تھیں ۔ اچانک قریب سے ایک نوجوان گذرا اس نے اپنے سر پر پٹی باندھی ہوئی تھی ۔ انھوں نے پوچھا ، بیٹا کیا ہوا ؟

اس نے کہا اماں ! میرے سر میں درد ہے ، جس کی وجہ سے پٹی باندھی ہوئی ہے ، پہلے تو کبھی درد نہیں ہوا ۔ انھوں نے پوچھا بیٹا ! آ پکی عمر کتنی ہے ؟

وہ کہنے لگا : جی میری عمر تیس سال ہے ۔

یہ سن کر وہ فرمانے لگیں : بیٹا ! تیرے سر میں تیس سال تک درد نہیں ہوا تو نے شکر کی پٹی تو کبھی نہ باندھی ، تجھے پہلی دفعہ درد ہوا ہے تو تُو نے شکایت کی پٹی فوراً باندھ لی ہے ۔

ہمارا حال بھی یہی ہے کہ ہم سالہا سال اللہ سبحانہ وتعالی کی نعمتیں اور سکون کی زندگی گزارتے ہیں ہم اس کا تو شکر ادا نہیں کرتے اور جب ذرا سی تکلیف پہنچتی ہے تو فوراً شکوے کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں