کاش پولیس کی بھی ایسی ہی اخلاقی تربیت کی جاتی

کاش پولیس کی بھی ایسی ہی اخلاقی تربیت کی جاتی
جیسا کہ پاک فوج کے جوانوں کی ہوئی ہے,
جو احتجاجی مظاہرے میں اس انداز سے گزر رہے ہیں کہ عوام پولیس کی طرح ان سے لڑنے کی بجائے ان کیلئے زندہ باد کے نعرے لگا رہی ہے
کیونکہ پاک فوج اپنی عوام پر تشدد کرنے کیلئے نہیں انکی حفاظت کیلئے نکلتی ہے۔۔

‏پاکستان دشمن صحافی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ پاک فوج جلوس میں شامل ہو گئی ہے,
جبکہ فوجی قافلہ مظاہرین میں سے گزر رہا تھا اور سڑکیں کھولنے کی کوشش کر رہا تھا. فوج کے جوان نے نعرے لگا کر عوام کو یہ مطلع کیا کہ ہم یہاں آپ سے لڑنے نہیں آئے فوج بھی عوام میں سے ہے ہم بھی عاشق رسول ہیں,
پولیس کو بھی لڑنے کی بجائے ایسا طرز عمل اپنانا چاہیے،،،

عوام کو اپنے اوپر مشتعل کرنے کی بجاۓ پیار سے سمجھا کر سڑکیں کھولنا چاہیے تھا, تا کہ ٹریفک میں پھنسے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ نہ ہوتا, اور احتجاج کرنے والوں کو بھی اپنے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنی چاہیے نہ ہی یہ مار پیٹ اور توڑ پھوڑ ہمارے دین نے سکھائی ہے نہ ہمارے دین میں اس طرح لوگوں کو تکلیف دینے کی اجازت ہے.
دفاع پاکستان کے لیے کوشاں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں