کراچی میں خاتون کی خودکشی کیس کے3 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے شادمان ٹاؤن میں خاتون کی خودکشی کیس کے مرکزی ملزم وقاص سمیت 3 ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

تین ملزمان وقاص ، فرحان اور عامر کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کیا جس پر خاتون نے مجبور ہوکر خودکشی کرلی، ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنی دوست کو روتے ہوئے آڈیو میسجز کیے اور ملزمان کے نام بتائے تھے،ملزمان کے خلاف تھانہ شاہراہ نورجہاں میں مقدمہ درج ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ خاتون نے اپنی دوست کو آڈیو میسیج میں ہراساں اور بلیک میل کرنے کا انکشاف کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کے بقیہ مفرور 3 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں