کھدائی کے دوران زمین سے بڑی مقدار میں سونا نکل آیا

زمین کی کھدائی کے دوران مزدوروں کو ایک گڑھا ملا جسے توڑا گیا تو اس میں سے پانچ کلو خزانہ نکل آیا، بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے) بھارت میں کھدائی کے دوران زمین سے سونا نکل آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عمارت کی تعمیر کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران مزدوروں کے ہاتھ بھاری خزانہ لگ گیا جس سے ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع جھنگاؤں کے رہائشی نے ایک ماہ قبل ریئل اسٹیٹ کے منصوبے سے گیارہ ایکڑ اراضی خریدی تھی۔
عمارت کی تعمیر کے لیے خریدار نے جدید مشینوں کے ذریعے زمین کی صفائی اور خدائی کا کام شروع کروایا ہوا تھا کہ اس دوران کام کرنے والے مزدوروں کو ایک گڑھا ملا جسے توڑا گیا تو اس میں سے پانچ کلو خزانہ نکل آیا۔اس خزانے میں تقریبا 18 پونڈ سونے کے زیورات ،سکے، طلائی زیورات اور دو کلو چاندی کے زیورات موجود تھے۔ اس کے علاوہ دیگر قیمتی اشیاء بھی شامل تھیں۔خزانہ نکلنے کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد خزانہ دیکھنے پہنچ گئی۔پولیس اور محکمہ مال کے عہدیدار اطلاع ملتے ہی پہنچ گئے۔پولیس کی موجودگی میں محکمہ مال کے اداروں نے برآمد خزانے کو اپنے قبضے میں لے لیا۔اس سے قبل ملتان میں کھدائی کے دوران خزانے کی بڑی کھیپ نکل آئی، کھدائی کے دوران 80 سال سے بند پڑے رہنے والے مال خانے سے اشرفیاں،بھاری مقدار میں سونا اور انگریز دور کا اسلحہ ملا۔
۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خزانے میں اشرفیاں،بھاری مقدار میں سونا اور انگیز دور کا اسلحہ شامل ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی۔طلاعات کے مطابق 80 سال پرانے ،مال خزانے کی جگہ پر نئی عدالتوں کی تعمیر کے لیے کھدائی کا آغاز کیا گیا تو وہاں سے سونے کے سکے اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔معاملے کو فورا ضلعی جج کے علم میں لایا گیا تو انہوں نے سول جج کو جگہ کا فوری معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں