گندم کی کٹائی کا عمل شروع

گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہوتے ہی لوہاروں کے پاس دانتری بنوانے والوں کا رش بڑھ جاتا ہے مگر اب مشنیری آ جانے کی وجہ سے لوہاروں کا روزگار بھی متاثر ہوا ہے گندم کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے لوہاروں کا کافی عمل داخل ھےکیونکہ دانتریوں کے بغیر گندم کی کٹائی ممکن نہیں ایک زمانہ تھا جب گندم کی کٹائی شروع ہوتی تھی تو
ایک ماہ قبل لوہاروں کے پاس کاشتکاروں کا رش بڑھ جاتا تھا اور لوہار بھی دن رات ایک کر کے دانتریاں بناتے تھے اب گندم کی کٹائی کے لئے ریپر اورکمپئین سمیت دیگر مشنیری آلات سے گندم کی کٹائی کی جات ہےجس سے لوہاروں کا روزگار متاثر ہوا ہےلوہاروں کا روزگار متاثر ہونے سےدانتریاں بنانے والے لوہار کافی پریشان ہیں جو لوہار دن رات ایک کر گندم کی کٹائی کا عمل یقینی بناتا تھا اب وہی لوہار اب دانتریاں تو بنا رہا ہے مگر ان دانتریوں کا استعمال گندم میں بہت ہی کم ہوتا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں