یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کی اصل وجہ

اسلام آباد: اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کی اصل وجہ سامنے آگئی، اہم انکشافات کے بعد اپوزیشن حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی سینیٹ الیکشن کی تاریخ دہرائی گئی لیکن اس بار یوسف رضا گیلانی نشانہ بنے اور حکومتی اتحاد کے امیدوار صادق سنجرانی فتح سے ہمکنار ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے جس کی وجہ سے یوسف رضا گیلانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومت کو 47 اور اپوزیشن کو 51 سینیٹرز کا ساتھ حاصل تھا لیکن یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہونے کی وجہ سے صادق سنجرانی جیت گئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں